ابنا: الشرق الاوسط نیوز ایجنسی نے عراق کے سیکورٹی ادارے کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے ابو غریب جیل کو ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع پر اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اور اس کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے اور جیل کے اطراف تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب فلسظینی اخبار نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب اور صہیونی ریاست عراق میں اقتدار کی تقویت اور ملک میں بد امنی کے خاتمے اور اپنے اہداف پورے نہ ہونے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ عراق میں حالات کو مزید خراب کر دیا جائے۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ عراق میں جاری بد امنی، صہیونی اور سعودی ریاست کے فائدے میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب اور صہیونی ریاست اس ملک میں دہشتگردوں کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔
.......
/169